ETV Bharat / state

آندھرا پردیش: کورونا صحتیابی شرح 94 فیصد سے زائد

ریاست میں متاثرین کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اچھا خاصا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

آندھراپردیش:کورونا صحتیابی شرح 94 فیصد سے متجاوز

author img

By

Published : Oct 17, 2020, 7:47 AM IST

آندھراپردیش میں کورونا کے نئے 3967 نئے معاملے سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد پونے آٹھ لاکھ کے پار پہنچ گئی۔ جبکہ مریضوں کی صحتیابی شرح بڑھ کر 94 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔

جمعہ کو جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 775470 ہوگئی ہے۔اس دوران 25 افراد کی موت کے بعد ان کی تعداد 6382 ہوگئی ہے۔

ریاست میں متاثرین کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اچھا خاصا اضافہ درج کیا گیا ہے۔اس دوران 5010 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 730109 ہوگئی ہے۔اس کے ساتھ ہی صحت یابی شرح بڑھ کر آج 94.15 پہنچ گئی جو قومی اوسط سے کافی زیادہ ہے۔

نئے معاملات کی بنسبت صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے سرگرم معاملات میں بھی کمی آئی ہے۔فعال معاملات کم ہوکر 38979 رہ گئے ہیں۔سبھی مریض مختلف اسپتالوں اور کووڈ مراکز میں زیرعلاج ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا انفیکشن کے معاملے میں پورے ملک میں مہاراشٹر کے بعد آندھراپردیش دوسرے مقام پر ہے۔فعال معاملات کے معاملے میں آندھرا تمل ناڈو کے بعد پانچویں مقام پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: تاریخی کٹورا ہاؤس کی دیوار منہدم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.