ETV Bharat / state

Three Capital Concept in AP کانگریس آندھرا میں تھری کیپٹل کنسیپٹ کی مخالفت کرتی ہے، راہل

راہل گاندھی نے کہا کہ 'آندھرا پردیش کے دورے کے دوران مختلف گروپوں کے ساتھ ہماری بات چیت لوگوں کو متاثر کرنے والے کئی اہم مسائل کو سامنے لائی۔ کانگریس پارٹی آندھرا پردیش کو ’خصوصی زمرہ کا درجہ‘ دینے اور امراوتی میں ایک ہی دارالحکومت کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔' Rahul Gandhi on Amaravati Capital

کانگریس آندھرا میں تھری کیپٹل کنسیپٹ کی مخالفت کرتی ہے، راہل

author img

By

Published : Oct 22, 2022, 7:45 AM IST

کرنول: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے جمعہ کو کہا کہ ان کی پارٹی آندھرا پردیش میں وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ (وی ایس پی) اور 3 کیپٹل کنسیپٹ کی نجکاری اور ریاست میں گرام پنچایت نظام کو کمزور کرنے کی مخالفت کرتی ہے۔ آندھرا پردیش میں مسٹر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا جمعہ کو اختتام پذیر ہوئی۔ انہوں نے 18 اکتوبر کو بھارت جوڑو یاترا شروع کی اور اس سفر کے دوران 100 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا۔ انہوں نے جمعہ کو شام کے مرھلے کے لئے کیری بدور گاؤں میں اپنی یاترا دوبارہ شروع کیا۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ ریاستوں کے کانگریس قائدین کی بڑی تعداد آندھرا پردیش کی یاترا میں شامل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا 23 اکتوبر کو ریاست تلنگانہ میں داخل ہوگی۔ Congress opposes Three capital concept in AP

دریں اثنا، آج یہاں ایک بیان میں، راہل گاندھی نے کہا ’’ہم بھارتی عوام کی ملکیت کے طور پر وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کے مستقل طور پر عوامی شعبے کی حیثیت کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم نے دیکھا ہے کہ ریاستی حکومت نے منظم طریقے سے آندھرا پردیش میں پنچایتی راج نظام کو کمزور کیا ہے اور ہم جمہوری اداروں پر اس حملے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا آندھرا پردیش کے دورے کے دوران مختلف گروپوں کے ساتھ ہماری بات چیت لوگوں کو متاثر کرنے والے کئی اہم مسائل کو سامنے لائی۔ کانگریس پارٹی آندھرا پردیش کو ’خصوصی زمرہ کا درجہ‘ دینے اور امراوتی میں ایک ہی دارالحکومت کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔

2014 میں پارلیمنٹ کے ذریعہ آندھرا پردیش کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کسی ایک شخص یا پارٹی کی طرف سے دی گئی یقین دہانی نہیں تھی بلکہ پارلیمنٹ کی طرف سے آندھرا پردیش کے عوام سے کیا گیا وعدہ تھا۔ کانگریس اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ ان وعدوں کو پوری طرح اور تیزی سے پورا کیا جائے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتیں اس سلسلے میں ناکام رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ’’کانگریس پارٹی آندھرا پردیش میں ہمارے سامنے آنے والے چیلنجوں سے بخوبی واقف ہے۔ یہ ریاست ماضی میں کانگریس پارٹی کا گڑھ تھی اور اس نے ملک کو بہترین سیاست دان دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra اے پی میں دوسرے دن راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا

انہوں نے کہا کہ آندھرا میں کسانوں، مزدوروں اور غریبوں کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔ ہمیں جو ناقابل یقین حمایت ملی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آندھرا پردیش کے عوام کی بدولت ریاست میں کانگریس کی وسعت کی کتنے امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا ’’آج صبح آندھرا پردیش میں بھارت جوڑو یاترا مکمل ہو رہی ہے، ہم لوگوں کا زبردست حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ واقعی ایک یادگار تجربہ رہا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.