ETV Bharat / state

Avuku Boat Accident آندھرا پردیش کے نندیال میں کشتی الٹنے سے ایک کی موت، ایک لاپتہ - نندیال میں کشتی الٹنے سے ایک کی موت

نندیال ضلع کے اوک آبی ذخائر میں محکمہ سیاحت کی ایک کشتی الٹنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور دوسرا لاپتہ ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقعے پر پہنچ گئے اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

آندھرا پردیش کے نندیال میں کشتی الٹنے سے ایک کی موت، ایک لاپتہ

author img

By

Published : May 14, 2023, 3:43 PM IST

آندھرا پردیش کے نندیال میں کشتی حادثہ پیش آیا۔ جس میں 12 افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان میں سے 10 افراد لائف جیکٹس کی مدد سے خود کو بچانے میں کامیاب ہو گئے۔ وہیں دو افراد بہہ گئے۔ رسکیو ٹیم نے ایک شخص کی لاش برآمد کی ہے۔ دوسرے شخص کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ دراصل اتوار کو نندیال ضلع کے اوک آبی ذخائر میں محکمہ سیاحت کی ایک کشتی الٹنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور دوسرا لاپتہ ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق 12 میں سے 10 افراد لائف جیکٹس کی مدد سے خود کو بچانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ دو دیگر آبی ذخائر میں بہہ گئے۔ بچ جانے والوں نے پولیس کو بتایا کہ کشتی اچانک پانی میں داخل ہونے کے بعد الٹ گئی۔ وہیں نندیال پولیس اور ضلع انتظامیہ نے کشتی سانحے میں لاپتہ ہونے والے شخص کا پتہ لگانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقعے پر پہنچ گئے اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔ اب تک ایک لاش برآمد کی گئی ہے۔ باقی کی تلاش جاری ہے۔ تمام سیاحوں کا تعلق تھانجاور سے بتایا جا رہا ہے۔ تاہم ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور ابھی تک مکمل تفصیلات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اوک آبی ذخائر میں رسکیو ٹیم کی جانب سے رسکیو آپریشن چلایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Fishing Boat Sunk Video سمندر کے بیچ میں کشتی ڈوبنے کی ویڈیو وائرل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.