اس سلسلہ میں چندرابابونائیڈو نے پارٹی کی کمیٹی کا اعلان کیا۔اس کمیٹی میں 27اراکین شامل ہیں جبکہ مزید 25افراد کو پارٹی کے پولیٹ بیورو ارکان مقرر کیاگیا ہے۔
تلگودیشم پارٹی کی قومی نائب صدور کے طورپرتین خواتین کو جگہ دی گئی ہے۔جی اروناکماری، پرتیبھابھارتی، ستیہ پربھا سمیت کوٹلہ سوریہ پرکاش ریڈی، تلنگانہ کے رکن اسمبلی ناگیشورراو، سی ایچ کاشی ناتھ کو قومی نائب صدور مقرر کیاگیا ہے۔
پارٹی کا قومی جنرل سکریٹری لوکیش کو بنایاگیا ہے جو چندرابابو کے فرزند ہیں۔ان کے ساتھ ساتھ ورلہ رامیا،ایم پی رام موہن نائیڈو،این رامانائیڈو،روی چندرایادو،کے دیاکرریڈی،بی نرسمہلو،رام موہن راو کو بھی جنرل سکریٹریز بنایاگیا ہے۔