ETV Bharat / state

Margadarsi Chit Fund Case مارگدرسی چٹ فنڈ کیس: آندھرا پردیش حکومت اور پولیس کی اپیلیں خارج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2023, 1:08 PM IST

آندھرا پردیش ہائی کورٹ کی بنچ کی جانب سے مارگدرسی چٹ فنڈ کمپنی کی تین برانچس کے بینک اکاؤنٹس کو برقرار رکھنے کی اجازت کے خلاف دائر کردہ اپیلوں کو خارج کردیا گیا۔

Margadarsi case
Margadarsi case

امراوتی: آندھرا پردیش ہائی کورٹ کی ایک بنچ نے آندھرا پردیش کی ریاستی حکومت اور پولیس کی جانب سے ہائی کورٹ کے ایک جج کے ذریعہ مارگدرسی چٹ فنڈ کمپنی کی تین شاخوں کے بینک اکاؤنٹس کو برقرار رکھنے کی اجازت دینے کے حکم کے خلاف دائر کی گئی اپیلوں کو خارج کر دیا۔ بنچ نے کہا کہ حکومت اور پولیس کی جانب سے دائر کردہ اپیلیں قابل سماعت نہیں ہیں۔ بنچ نے واضح کیا کہ سنگل جج کے ذریعہ مارگدرشی چٹ فنڈ کیس میں جو عبوری احکامات منظور کیے گئے وہ فوجداری قانون کی دفعات کے تحت قابل اپیل نہیں ہیں۔ عدالت نے آندھرا پردیش حکومت اور پولیس کو ہدایت دی کہ وہ سنگل جج کے سامنے مقدمات کا جواب داخل کریں۔ توقع ہے کہ سنگل جج جلد از جلد اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔ جسٹس یو درگا پرساد راؤ اور جسٹس اے وی رویندر بابو پر مشتمل ہائی کورٹ کی بنچ نے جمعہ کو اس سلسلے میں ایک حکم جاری کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا مارگدرسی چٹ فنڈ کیس پر ہائی کورٹ کے احکامات میں مداخلت کرنے سے انکار

گزشتہ جمعرات کو ہائی کورٹ کے سنگل جج نے وشاکھاپٹنم کے علاقے چیرالہ، وشاکھاپٹنم اور سیتھامپیٹا میں واقع مارگدرشی چٹ فنڈ کی تین برانچس کے بینک کھاتوں کو منجمد کرنے کے لیے آندھرا پردیش اسٹیٹ پولیس کی جانب سے الگ سے جاری کیے گئے نوٹس کو معطل کردیا۔ آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے جسٹس ایس سبا ریڈی نے عبوری احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ بینک مینیجرز کو ہدایت دی کہ وہ چٹ فنڈ کے صارفین کی سہولت کے لیے مارگدرشی برانچ مینیجرز کے اکاؤنٹس کو بحال کردیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.