اے پی ٹرانسکو نے مرکزی حکومت کو 675 میگاواٹ تھرمل بجلی واپس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اے پی ٹرانسکو نے 14 مئی کو مرکزی برقی بورڈ کو خط لکھ کر کہا تھا کہ تھرمل بجلی خریدنا ایک مہنگا معاملہ ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ ان پر بے تحاشہ لاگت عائد کی جارہی ہے۔
حال ہی میں اے پی ٹرانسکو نے تامل ناڈو اور کرناٹک کی کمپنیوں کو بھی خط لکھا تھا اور ان سے برقی کے معاہدے ختم کرنے کو کہا تھا۔
اے پی ٹرانسکو نے محسوس کیا کہ سولار اور تھرمل پاور ایک ساتھ خریدنا مہنگا پڑ رہا ہے۔ لہذا انہوں نے اخراجات کو بڑھتا ہوا دیکھ کر 675 میگا واٹ بجلی واپس لینے کی درخواست کی ہے۔
ریاست اور مرکز کے درمیان جواہرلال نہرو نیشنل سولار مشن اسکیم کے تحت 1300 میگا واٹ سولار پاور اور 675 میگا واٹ تھرمل پاور بجلی فراہم کرنے کےلیے معاہدہ ہوا تھا۔