ETV Bharat / state

چندرا بابو کو 30 نومبر تک گرفتار نہ کرنے سپریم کورٹ کی ہدایت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 1:12 PM IST

متحدہ آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلی چندرا بابو نائیڈو کو 9 ستمبر کو اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے فنڈز میں مبینہ طور پر غلط استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Chandrababu Naidu
Chandrababu Naidu

حیدرآباد: سپریم کورٹ نے فائبرنیٹ معاملہ میں آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے داخل کردہ ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت اس ماہ کی 30 تاریخ تک ملتوی کردی ہے۔ آندھرا پردیش سی آئی ڈی کی طرف سے درج کردہ اس معاملہ میں چندرا بابو نے ضمانت قبل از گرفتاری کی خواہش کرتے ہوئے درخواست داخل کی تھی۔ عدالت نے اس درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ہدایت دی کہ 30 نومبر تک چندرا بابو کو گرفتار نہ کیا جائے۔ علاوہ ازیں عدالت عظمی نے کہا کہ اسکل ڈیولپمنٹ اسکام معاملہ میں فیصلہ دیوالی کے بعد سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ فائبر نیٹ مقدمہ کا تعلق آندھرا پردیش فائبر نیٹ پروجیکٹ کے فیز-1 کے تحت کام کا آرڈر الاٹ کرنے میں ٹینڈر میں مبینہ ہیرا پھیری سے ہے جس میں ایک پسندیدہ کمپنی کو 330 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاری کیا گیا تھا۔ آندھرا پردیش پولیس کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ نے ٹینڈر دینے سے لے کر کام پورا ہونے تک پروجیکٹ میں بے ضابطگیوں کا الزام لگایا ہے۔ اس بدعنوانی سے ریاستی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا تھا۔

مزید پڑھیں: ٹی ڈی پی فلور لیڈرز کا پارلیمنٹ میں نائیڈو کی صحت پر تشویش کا اظہار

متحدہ آندھرا پردیش کے 73 سالہ سابق وزیراعلی و تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ چندرا بابو نائیڈو کو 9 ستمبر کو اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن سے فنڈز میں مبینہ طور پر غلط استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ چندرا بابو نائیڈو راجہ مہندرا ورم سنٹرل جیل میں عدالتی حراست میں تھے۔ فی الحال وہ ضمانت پر رہا کیے گئے ہیں اور سپریم کورٹ نے انہیں ایک دوسرے کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.