ETV Bharat / state

آندھراپردیش میں ’وائی ایس آر نیتنا نیستم‘ اسکیم کے تحت فنڈز جاری

ریاست کے بنکروں کو مالی امداد کی اسکیم ”وائی ایس آر نیتنا نیستم“ کے تحت آندھراپردیش حکومت نے فنڈز جاری کئے۔ اس اسکیم کے دوسرے مرحلہ کے لیے یہ فنڈس جاری کئے گئے جس کامقصد ریاست کے بنکروں کو مالی امداد فراہم کرنا ہے۔

AP CM Starts 2nd Phase Of YSR Nethanna Nestham
آندھراپردیش میں ’وائی ایس آر نیتنا نیستم‘ اسکیم کے تحت فنڈز جاری
author img

By

Published : Jun 20, 2020, 7:38 PM IST

”وائی ایس آر نیتنا نیستم“ اسکیم کے تحت ریاست کے ہر بنکر کو سالانہ 24000 روپئے کی مالی امداد حاصل ہوگی۔

وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کیمپ آفس میں بٹن دبا کر اسکیم کےلیے فنڈ جاری کئے۔ وزیراعلی نے بعد ازاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اس اسکیم کے استفادہ کنندگان سے تبادلہ خیال بھی کیا۔

اس اسکیم کے تحت ریاستی حکومت ریاست کے 81,024 بنکر خاندانوں کے بینک کھاتوں میں 194.46 کروڑ روپئے کی رقم راست طور پر جمع کروائے گی۔

آندھراپردیش حکومت کوویڈ19 کے بحران کے پیش نظر تمام بنکروں کو 6 ماہ کی مالی امداد فراہم کررہی ہے۔ اس اسکیم کا آغاز 17 جون کو ہونے والا تھا تاہم بعد ازاں اس کو 20 جون تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

وزیراوعلی نے راست طورپر استفادہ کنندگان کے بینک کھاتوں میں رقم جمع کروانے کی ہدایت دی تھی۔اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ اس اسکیم کامقصد بنکروں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانا ہے اوران کو مالی امداد فراہم کرنا ہے۔انہوں نے تلگودیشم کے دورحکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ چندرابابو کے دورحکومت میں انہوں نے 200کروڑروپئے بھی صرف نہیں کئے تاہم وائی ایس آرکانگریس حکومت کسانوں کی بہبود کے لئے 406کروڑروپئے صرف کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.