امکان ہے کہ وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی 11 جون کو کابینہ کے اجلاس میں اس خصوص میں رسمی فیصلہ کریں گے۔
سیشن کا آغاز گورنر وشوابھوشن ہری چندن کے خطاب سے ہوگا جس کے بعد بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔
اس میں اجلاس کے ایجنڈہ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ بعد ازاں 18جون کو اسمبلی میں بجٹ پیش کیا جائے گا۔
یہ بجٹ وزیر فائنانس بی راجندر ناتھ پیش کریں گے۔ امکان ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر یہ اسمبلی سیشن مختصر ہوگا۔
جون 2020 کے اواخر میں علی الحساب بجٹ ختم ہو رہا ہے، ماحولیاتی تحفظ بل کی پیشکشی کے لیے حکومت نے اسمبلی سیشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری طرف اس اجلاس کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے کیونکہ راجیہ سبھا کے 19جون کو انتخابات ہونے والے ہیں۔