ETV Bharat / state

آندھراپردیش: 10 ہزار وائی ایس آر ہیلتھ کلینک کے قیام پر غور - آندھراپردیش حکومت

آندھراپردیش حکومت ریاست بھر میں ہسپتالوں اور میڈیکل کالجز کی بحالی کے علاوہ دیہاتوں میں دس ہزار وائی ایس آر ہیلتھ کلینک قائم کرنے کےلیے 16,200 کروڑ روپئے خرچ کرنے پر غور کر رہی ہے۔

Andhra Pradesh to soon have 10,000 YSR Health Clinics at village level
آندھراپردیش: دس ہزار وائی ایس آر ہیلتھ کلینک کے قیام پر غور
author img

By

Published : May 16, 2020, 12:40 PM IST

وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ایک جائزہ اجلاس منعقد کرتےہوئے عہدیداروں کو ہرگاؤں میں ایک وائی ایس آر ہیلتھ کلینک قائم کرنے کی تجویز پر تیزی سے عمل آوری کی ہدایت دی۔

ریاست میں عوامی صحت کی دیکھ بھال اور صحت سے متعلق انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کےلیے ریاستی حکومت سرکاری ہسپتالوں اور میڈیکل کالجز کی بحالی کےلیے 16,203 کروڑ روپئے خرچ کرنا چاہتی ہے جبکہ ہر گاؤں میں وائی ایس آر کلینک قائم کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے نادو۔نیڈو پروگرام کے تحت گاؤں کے کلینک، پرائمری ہیلتھ کیئر سنٹرز، کمیونٹی ہیلتھ سنٹرز،ایریا ہسپتال اور ضلعی سطح کے ہسپتالوں کی ترقی کے بارے میں تفصیلات طلب کی ہے۔

دریں اثنا ریاستی حکومت نے قبائلی علاقوں میں سات سپراسپیشیلٹی ہسپتالوں اور چھ میڈیکل کالجز کو شروع کرنے کی تجاویز پیش کی ہے جس کا تخمینہ بجٹ 6100 کروڑ روپئے ہے۔

وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی کی قیادت میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں دیگر امور پر بھی غور و خوص کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.