اس موقع پر احتجاجیوں کی پولیس سے بحث وتکرار ہوگئی۔احتجاجیوں نے مودی زیرقیادت مرکزی حکومت کی مخالفت اور کسانوں کی حمایت میں نعرے بازی کی۔پولیس کو ان پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
بعد ازاں پولیس نے ان کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔اس موقع پر انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ نئے قوانین منسوخ کرنے سے متعلق کسانوں کے مطالبات قبول کرے جن کی منظوری کے بعد بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا جارہا ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کو کسانوں کے مطالبات قبول کرنے پڑیں گے جو نئے زرعی قوانین سے دستبرداری سے کم کوئی چیز قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پرانے زرعی قوانین کو بحال کرے۔ان احتجاجیوں نے واضح کیا کہ ان قوانین سے دستبرداری تک یہ احتجاج مختلف انداز میں جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کسانوں کا احتجاج 17 ویں روز میں داخل، آج ہائی وے کریں گے جام