آندھرا پردیش حکو مت نے اپنی تاریخی اور باوقار اسکیما ت میں سے ایک سماجی سلامتی کے وظیفہ کو گھروں کی دہلیز تک فراہمی کا آج اعلان کیا۔
وارڈ اور ویلج والنٹری سسٹم کےتحت استفادہ کنندگان کو ان کی گھروں کی دہلیز تک یہ وظائف پہنچائے جا رہے ہیں ۔
وائی ایس آر کانگریس کی باوقار اسکیم ’’وائی ایس آرینشکانکا(وائی ایس آر وظیفہ کا تحفہ )سے ایک انقلا بی تبدیلی کی توقع کی جا رہی ہے ۔
استفادہ کنندگان نے گھروں کی دہلیز پر ان کو وظیفہ پہنچانے پرمسرت کا اظہار کیا ہے ۔
ریاست میں سماجی سلامتی کے وظیفہ کی اسکیم سے تقریبا 54،64 لاکھ استفادہ کنندگان کو فائدہ پہنچے گا۔