وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی یوم پیدائش کے موقع پر آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اپنے والد کو بھرپور خراج پیش کیا۔
جگن موہن ریڈی والد کی سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹ کیا کہ ’وہ (وائی ایس آر) صحت سے متعلق اسکیمات جیسے104، 108 ایمبولینس خدمات اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کےلیے عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے‘۔
آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ نے 2019 میں اعلان کیا تھا کہ ہر سال 8 جولائی کو ’یوم کسان‘ کے طور پر منایا جائے گا۔
وائی ایس راج شیکھر ریڈی کو خراج پیش کرتے ہوئے آندھراپردیش حکومت نے ڈائیل 108 ایمرجنسی سرویس کے تحت ضعیف افراد کےلیے 412 نئے ایمبولنس گاڑیوں اور 656 نئے موبائیل میڈیکل مراکز متعارف کئے۔ متحدہ آندھراپردیش میں وزیراعلیٰ کے عہدہ پر فائز رہتے ہوئے پہلی مرتبہ وائی ایس آر نے 2004 میں 108 اور 104 ایمرجنسی خدمات کا آغاز کیا تھا۔
وائی ایس آر کی یوم پیدائش کے موقع پر سوشیل میڈیا پر انہیں بھرپور خراج پیش کیا جارہا ہے جبکہ آندھراپردیش میں اس دن کو ’یوم کسان‘ کے طور پر بھی منایا جارہا ہے۔ راج شیکھر ریڈی نے 2004 میں انتخابی مہم کے دوران کسانوں کو مفت بجلی سربراہ کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
آندھراپردیش حکومت کی جانب سے 8 جولائی کو ریاست میں ’یوم کسان‘ کے نام سے منسوخ کرنے کےلیے ایک حکم نامہ بھی جاری کیا ہے۔ گذشتہ سال وزیراعلیٰ نے اسی دن کڑپہ میں کسان کانفرنس منعقد کی تھی۔
2009 میں متحدہ آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں موت ہوئی تھی۔