آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے بالاسبرامنیم کو بعدازمرگ ملک کا باوقار بھارت رتن ایوارڈ سے نوازنے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔
جگن موہن ریڈی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی گلوکار کو باوقار ایوارڈ دیا جانا چاہئے۔ جگن نے موسیقی کے میدان میں سبرامنیم کی نمایاں خدمات پر خراج پیش کرتے ہوئے وزیراعظم سے انہیں بھارت رتن ایوارڈ سے نوازنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ ایس پی بالاسبرامنیم کا گذشتہ جمعہ انتقال ہوگیا تھا جبکہ ان کی عمر 74 برس تھی۔ بالاسبرامنیم نے مختلف زبانوں میں 40 ہزار سے زیادہ گیت گائے تھے۔