تروپتی: ریاست آندھراپردیش کے ضلع تروپتی کے رینی گنٹہ میں واقع ایک اسپتال میں کل شب پیش آئے آگ لگنے کے واقعہ میں ایک ڈاکٹر اور اس کے دو بچے ہلاک ہوگئے جب کہ ڈاکٹر کی ماں اور بیوی کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ مہلوک ڈاکٹر کی شناخت ڈاکٹر روی شنکر ریڈی کے طور پر کی گئی ہے۔ Fire Incident in Andhra Pradesh
ذرائع نے بتایا کہ یہ آگ عمارت کی بالائی منزل پر لگی۔اس منزل پر ڈاکٹر اپنے خاندان کے ساتھ مقیم تھا۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نکل رہا تھا۔مقامی افراد اور حکام نے راحت کی سانس لی کیونکہ حال ہی میں تعمیر شدہ اس اسپتال میں کوئی بھی مریض نہیں تھا ورنہ آگ کے سبب بڑے پیمانہ پر جانی نقصان کا اندیشہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Fire Incident in Bandipora بانڈی پورہ میں آتشزدگی سے ایک رہائشی مکان اور ایک گئو خانہ خاکستر
ڈاکٹر کی بیوی اور ماں کو مقامی افراد نے بچایا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔پولیس مختلف زاویوں سے اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔اس واقعہ میں جھلس جانے پر ڈاکٹر کے بچوں 12سالہ بھرت اور15سالہ کارتیکا کو علاج کے لئے دوسرے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔
یو این آئی