ETV Bharat / state

آندھراپردیش میں کورونا کیسز کی تعداد 1,525 ہو گئی

آندھراپردیش میں کورونا کے نئے 62 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 1,525 ہوگئی۔

62 new COVID-19 cases confirmed in AP, tally rises to 1,525
آندھراپردیش: کورونا کیسز کی کل تعداد 1,525 تک پہنچ گئی
author img

By

Published : May 2, 2020, 2:35 PM IST

ریاست آندھراپردیش میں کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے جبکہ اس وبا سے اب تک 33 اموات بھی ہوچکی ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 38 کورونا مریضوں کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ ریاست میں اب تک اس وبا سے 441 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

آندھراپردیش میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کیسز ضلع کرنول میں پائے گئے، یہاں 25 نئے کورونا کیسز منظر عام پر آئے ہیں۔ ضلع میں اب تک 436 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے جبکہ ان میں 66 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور 10 اموات ہوئی ہیں۔ فی الحال 360 مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ ضلع کرشنا میں 12 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور یہاں متاثرین کی کل تعداد 258 تک پہچ گئی۔

آندھراپردیش میں فی الوقت 1,051 کورونا مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.