محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹین کے مطابق جمعرات کی صبح نو سے آج صبح نو بجے تک 48,114 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس میں 8147 کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
نئے معاملوں کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرین کا اعداد وشمار 80,858 ہوگئی ہے، جبکہ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 933 ہوگئی ہے۔
ان میں ضلع کرنول میں 150، ضلع کرشنا میں 133، ضلع مشرقی گوداوری میں 107، ضلع گنٹور میں 88، ضلع اننت پور میں 81، ضلع چٹور میں 68، مغربی گوداوری ضلع میں 66 اور ضلع وشاکھاپٹنم میں 62 افراد کی موت ہوئی ہے۔
بلیٹن کے مطابق 39،990 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 39،935 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں چھٹی دے دی گئی ہے۔