ETV Bharat / state

Andhra Pradesh Accident آندھراپردیش میں کار نہر میں گرپڑی، انجینئرنگ کے تین طلبا ہلاک - انجینئرنگ کے تین طلبا ہلاک

آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں ایک سڑک حادثے میں انجینئرنگ کے تین طلبا ہلاک ہوگئے۔

آندھراپردیش میں کار نہر میں گرپڑی
آندھراپردیش میں کار نہر میں گرپڑی
author img

By

Published : Aug 6, 2023, 12:54 PM IST

حیدرآباد: آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں ایک کار تیز رفتار کی وجہ سے نہر میں گر پڑی۔ اس حادثے میں انجینئرنگ کے تین طلبا ہلاک ہوگئے۔

یہ حادثہ آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں کل شب اُس وقت پیش آیا جب یہ انجینئرنگ کے تین طلباء تفریح سے واپس ہورہے تھے۔ پولیس اور مقامی افرادکے مطابق پرائیویٹ انجینئرنگ کالج کے تیسرے سال میں زیر تعلیم 10 طلبا اور ایک ڈرائیور ہفتہ کو دو کاروں میں تفریح کے لیے گئے تھے۔ نصف شب کے بعد، ایک کار جس میں طلباء سفر کر رہے تھے، اسی دوران تیز رفتار کی وجہ سے کار کے ڈرائیور نے گاڑی کا کنٹرول کھودیا اور یہ کار، کوروکونڈہ منڈل کے بوروگوپوڈی میں نہر میں گرگئی۔

مزید پڑھیں: Shravasti Accident شراوستی سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت

حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین طلبا موقعے پر ہی ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں کی شناخت ادے کرن، ہرش وردھن اور ہیمنت کے طورپر کی گئی ہے۔ اس حادثہ میں تین افراد زخمی بھی ہوگئے جن کو علاج کے لئے راجہ مہندراورم کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں بتایا کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے اور پولیس جانچ میں مصروف ہے۔ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ کار تیز رفتار میں چلائی جا رہی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

یو این آئی مع مشمولات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.