ETV Bharat / state

آندھرا پردیش: سڑک حادثے میں 12 افراد ہلاک - tragic road accident

ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

آندھر پردیش: دلدوز سڑک حادثے میں 9افراد ہلاک

author img

By

Published : Jun 17, 2020, 5:18 PM IST

Updated : Jun 17, 2020, 5:24 PM IST

ریاست آندھرا پردیش (اے پی) کے ضلع کرشنا میں پیش آئے ایک دلدوز سڑک حادثے میں 12 افراد ہلاک اور14 زخمی ہو گئے۔

یہ حادثہ ضلع کے جگیاپیٹ منڈل کے ویدادری کے قریب بدھ کی دوپہر اُس وقت پیش آیا جب ایک لاری اور ٹریکٹر میں تصادم ہوگیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ 7 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دو کی موت اسپتال میں علاج کے دوران ہوئی۔ مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طور پر جگیاپیٹ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔

مرنے والوں کا تعلق پڑوسی ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمم کے ایروپالیم گوپاورم دیہات سے ہے۔ جو مندر کے درشن کے بعد واپس گھر لوٹ رہے تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ تیز رفتار سیمنٹ کی لاری نے ٹریکٹر کو ٹکر ماری۔ حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کر رہا تھا اور ہر طرف لاشیں بکھری ہوئی تھیں۔

حادثے کے وقت ٹریکٹر میں 30 افراد سوار تھے۔ زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Last Updated : Jun 17, 2020, 5:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.