یہ واقعہ ضلع کے کتور تاڑے پلی گئو شالہ میں پیش آیا۔ گئو شالہ میں گزشتہ روز گائیوں کو دیئے گئے دانے پر انتظامیہ کو شبہ ہوا ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی۔ بڑے پیمانہ پر گائیوں کی موت پر ان کا پوسٹ مارٹم کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔
جانوروں کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی ان کی موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔ پولیس اس زاویہ سے بھی اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے کہ گئو شالہ کے منتظمین سے کسی کا جھگڑا تو نہیں ہوا، جس کی وجہ سے گائیوں کو ہلاک کیا گیا؟