ETV Bharat / state

صحت مند رہنے کے لئے سائیکلنگ کا انتخاب - جسمانی نشونما

لاک ڈاؤن کے پیش نظر کوکرناگ میں نوجوانوں نے ماحولیات کے تحفظ اور صحت و تندرستی برقرار رکھنے کے لیے سائیکلنگ شروع کی ہے۔

cycling
cycling
author img

By

Published : Aug 21, 2020, 3:14 PM IST

جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں زندگی کا پہیہ تھم سا گیا ہے، وہیں اننت ناگ کے نوجوانوں نے اس کٹھن بھری زندگی میں اپنی صحت کو بہتر بنائے رکھنے کے لئے سائیکلنگ کو ترجیح دی ہے۔

وادی کے تمام ہیلتھ کلب، جِم خانے، اور دوسرے کئی مقامات جہاں نوجوان ورزش کیا کرتے تھے اُن پر تالا ہے۔ ایسے میں یہاں کے مقامی نوجوانوں نے اپنی صحت کو تروتازہ رکھنے کے لئے نہ صرف سائیکلنگ کا سہارا لیا بلکہ وادی کے قدرتی اور دلفریف نظاروں سے لطف اندوز ہونے کا بھی انتخاب کیا۔

جس سے ان کی جسمانی نشونما پر کافی اچھے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ مقامی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے سائیکلنگ کی پہل اس غرض سے کی ہے تاکہ وادی کے نوجوان جو مختلف اقسام کی منشیات کے دل دل میں پھنسے ہوئے ہیں، وہ اُن بُرے کاموں سے باہر آئیں، اور اپنی زندگی کی نئے سرے شروعات کریں۔

صحت مند رہنے کے لئے سائکلنگ کا انتخاب

نوجوانوں کے مطابق اگر چہ ابھی قلیل تعداد میں نوجوان سائیکلنگ کی جانب راغب ہو رہے ہیں، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی طرف سے نوجوانوں کو سائیکلنگ کی جانب مائل کرنے کے لئے جی توڑ کوششیں کریں گے۔

برف سے ڈھکی ہوئی سنتھن ٹاپ کی خوبصورت وادیاں جہاں مقامی سیاحوں کے ساتھ ساتھ غیر ریاستی اور غیر ملکی سیاح بھی اپنی اپنی گاڑیوں میں وارد ہوتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وادی میں ایسے بھی شوقیہ افراد ہیں جو ان قدرتی اور صحت افزا مقامات کو باریق بینی سے محسوس کرنے کے لیے سائکلنگ کر رہے ہیں۔

نوجوانوں کا کہنا ہے کہ جسمانی نشونما کے لئے سائیکلنگ کرنا ایک اچھی پہل ہے اور خاص طور سے اُن بیمار افراد کے لئے جو زیابطیس میں مبتلا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے
88 واں دن: ہوائی اڈوں پر 3714 مسافروں کی آمد

گذشتہ دو مہینوں سے اننت ناگ کے ان نوجوانوں نے سائکل پر سفر کر کے وادی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے مختلف لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں سائکل چلانے کے فوائد سے روبرو کرایا۔

نوجوانوں نے سائکل پر خطے سے باہر جانے کا بھی ارادہ کیا ہے، تاہم ان کا ماننا ہے کہ پہلے وہ وادی کے ہر علاقے کا دورہ کریں گے تاکہ یہاں کی نوجوان نسل سائکلنگ کی جانب راغب ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.