ETV Bharat / state

روزگار فراہم کرنے والا نوجوان - اس وقت 30 سے زیادہ افراد

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں واقع سنگم علاقے کے نوجوان نے اعلی تعلیم حاصل کر مثال قائم کی ہے۔ اب اپنے پیروں پر کھڑا ہو کر درجنوں نوجوانوں کو روزگار فراہم کر رہا ہے۔

نوکری چھوڑ کر مثال قائم کرنے والا نوجوان

author img

By

Published : Sep 10, 2020, 10:54 PM IST

Updated : Sep 12, 2020, 11:47 AM IST

ریاست جموں و کشمیر میں پڑھائی لکھائی کے بعد ہر کوئی سرکاری نوکری کے پیچھے لگا رہتا ہے۔ وہیں جنوبی کشمیر کے سنگم علاقے سے تعلق رکھنے والے، شیراز نامی نوجوان نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر ایک مثال قائم کی ہے۔

روزگار فراہم کرنے والا نوجوان

شیراز نے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں اعلیٰ عہدے پر کام کیا ہے۔ نوکری کو خیر باد کرنے کے بعد شیراز نے کرکٹ بلوں کا اپنا یونٹ قائم کیا اور درجنوں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا۔

نوکری چھوڑ کر مثال قائم کرنے والا نوجوان
نوکری چھوڑ کر مثال قائم کرنے والا نوجوان

اس فیکٹری میں اس وقت 30 سے زیادہ افراد اپنا روزگار حاصل کر رہے ہیں اس جواں سال نوجوان نے ایک ایسی مثال قائم کی جو تمام نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ثابت ہو سکتا ہے۔

فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور کے مطابق وہ کافی خوش ہیں، کیونکہ وہ اچھی خاصی تنخواہ حاصل کرتے ہیں اور وہ اس روزگار سے کافی مطمئن بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: نہر کا پانی گھروں میں داخل

سراج کا ماننا ہے کہ وادی کشمیر کے اکثر و بیشتر نوجوان سرکاری نوکری حاصل کرنے کے لئے اپنا بیشتر وقت ضائع کرتے ہیں اور ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھ کر عمر کی حد کو پار کر جاتے ہیں۔

اس نوجوان کا کہنا ہے کہ ہمارے بلے محض کشمیر تک ہی محدود نہیں بلکہ بین الاقوامی ٹیموں کو اچھی معیار کے کرکٹ کٹس فراہم کرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ مختلف ٹیموں کو اسپانسرشپ بھی فراہم کرتے ہیں۔

Last Updated : Sep 12, 2020, 11:47 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.