بلاک لیول چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیوں کو زمینی سطح پر فعال اور مضبوط بنانے کی غرض سے ضلع اننت ناگ میں چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی اور محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے ایک ورکشاپ و جانکاری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر مقررین نے حقوق اطفال سے متعلق روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سماج میں ہر طبقہ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے ہے کے وہ بچوں کے مستقبل کا خیال رکھیں او حقوق اطفال کو نظر انداز نہ کیا جائے۔
یہ ورکشاپ یونیسیف (UNICEF) کے اشتراک سے منعقد ہوا جس میں مختلف شعبہ ہائے فکر سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افسر اننت ناگ ڈاکٹر پیر زادہ فرحت نے کہا کہ جووینائل جسٹس (Juvenile Justice) اور حقوق اطفال کو عام لوگوں تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس موقع پر مقررین نے ضلع انتظامیہ سے ایسے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد کرنے کی گزارش کی۔