خبروں کے مطابق اننت ناگ کے مومن آباد میں ایک خاتوں کی خودکشی کو اہل خانہ نے سازش قرار دیتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مومن آباد اننت ناگ میں خاتون کی مبینہ طور پر خود کشی کی خبر جیسے ہی خاتون کے آبائی علاقے پہنچی، وہاں صف ماتم بچھ گیا۔ اہل خانہ نے خاتون کی خودکشی پر کولگام میں احتجاجی مظاہرہ اور قصواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ہم آپ کو بتا دیں کہ ہلاک شدہ خاتون کا تعلق چہلن کولگام علاقے سے تھا۔ ان کی شادی اننت ناگ کے مومن آباد میں ہوئی تھی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے سسرال والوں کی جانب سے انہیں مسلسل تنگ کیا جارہا تھا۔
اہل خانہ کو شک ہے کہ خاتون نے خودکشی نہیں ہے کی ہے بلکہ اس کے پس پردہ کچھ اور ہی حقیقت ہے۔ اہل خانہ نے معاملے میں انصاف اور کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کولگام اننت ناگ شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیا اور قصورواروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق اننت ناگ میں اس طرح کے واقعات آئے دن ہو رہے ہیں۔ ایسے میں انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی لاش انہیں سونپیں اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروئی کریں۔
گھر والوں کے مطابق ان کی لڑکی کو مسلسل تنگ کیا جارہا تھا اور اب انہیں پھانسی دے کر خودکشی بتانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
پولیس انتظامیہ کی جانب سے یقین دلایا گیا کہ قصواروں کے خلاف کارروئی ضرور ہوگی۔