ETV Bharat / state

سسرال والوں پر لڑکی کو جلانے کا الزام

author img

By

Published : Mar 26, 2021, 3:55 AM IST

Updated : Mar 26, 2021, 5:12 AM IST

لڑکی کو جلانے کی خبراس کے آبائی گاؤں میں پھیلی تو وہاں احتجاج شروع ہوا۔

protest
احتجاج

ضلع اننت ناگ کے آکورا مٹن علاقے میں ایک خاتون کو تیل ڈال کر جلا دینے کا معمالہ سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ سسرال والوںنے خاتون پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ اس کے بعد خاتون کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں اعلی علاج کے لئے سری نگر ریفر کر دیا۔

احتجاج

ایس ایچ او مٹن وسیم احمد نے بتایا کہ اس حوالے سے انہیں صبح ہی شکایت موصول ہوئی ہے اور یہ واقعہ جھگڑا ہونے کے بعد پیش آیا۔ انہوں نے کہا، 'ہم نے فوری طور پر ایک ٹیم کو کیس کی تفتیش کے لیے سری نگر کے ہسپتال بھیجا ہے۔ اس تعلق سے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام: ایک سال قبل ٹرانسفارمر نصب کیا گیا، تاہم بجلی ابھی تک نہیں آئی

غور طلب ہے کہ لڑکی کو جلانے کی خبر اس کے آبائی گاؤں میں پھیلی تو وہاں پر احتجاج شروع ہوا۔ مقامی لوگوں نے اس خاتون کے سسرال والوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور متاثرہ کو انصاف فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Last Updated : Mar 26, 2021, 5:12 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.