اننت ناگ: وادئے کشمیر کے ذرے ذرے کو قدرت نے اپنی خوبصورتی سے خوب سجایا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہاں نہ صرف گرمیوں بلکہ سرما کے موسم میں بھی ملکی و غیر ملکی سیاح وارد ہوتے ہیں۔Winter Tourism In Kashmir
سردیوں کے موسم میں کشمیر آنے والے سیاحوں کی تمنا ہوتی ہے کہ وہ اپنی آنکھوں سے گرتی برف کا نظارہ دیکھیں، یہی تمنا لیے ہزاروں کی تعداد میں سیاح وادی کشمیر کے مختلف سیاحتی مقامات کی سیرو تفریح میں مشغول ہیں۔سیاحوں کی ایک بڑی تعداد آف بیٹ سیاحتی مقام کوکرناگ کی وادیوں میں ان دنوں نظر آرہے ہیں۔Tourist Enjoying Off Beat tourists sites
ملک کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سیاح دن میں سنتھن ٹاپ، ڈکسم و دیگر حسین مقامات کی سیرو تفریح کرتے ہیں، وہیں شام ڈھلتے ہی اپنے سفر کو مزید یادگار بنانے کے لیے کیمپ فائر کرکے محظوظ ہو رہے ہیں۔Tourist enjoying Campfire in Daksum Kokernag
سیاحتی مقام کوکرناگ کے ڈکسم علاقہ میں کیمپ فائر کے دوران ای ٹی وی بھارت کے نمائندے میر اشفاق سے خصوصی گفتگو کے دوران چند سیاح جوڑوں نے کہا کہ ان کی شادی حال ہی میں ہوئی تھی اور انہوں نے زندگی کے اس نئے سفر کو یادگار بنانے کے لیے کشمیر کی خوبصورت وادیوں میں اپنا ہنی مون منانے کا انتخاب کیا، جس دوران انہیں سیاحتی مقام کوکرناگ سب سے پسندیدہ جگہ رہی۔Winter Tourism In Kahmir
سیاحوں کا کہنا ہے کہ وہ یہاں کی مہمان نوازی سے کافی متاثر ہوئے، آئیر پورٹ سے لیکر ڈرائیور عام لوگوں اور ہوٹل منیجمنٹ کی جانب سے انہیں کافی تعاون اور پیار ملا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ شام کی شدید سردیوں کے دوران کیمپ فائر سے لطف اندوز ہونا چاہتے تھے تاکہ وہ اپنے اس حسین سفر کو اور زیادہ یادگار بنا سکیں، اور ہوٹل انتظامیہ نے ان کی یہ خواہش بھی پوری کی۔Hospitality Of Kashmiri
مزید پڑھیں: Tourists Enjoying Snowfall سیاح کوکرناگ میں برف سے لطف اندوز ہوئے
سیاحوں نے کہا کہ یہاں کی سیرو تفریح سے انہیں یہ احساس ہوا کہ واقعی کشمیر ایک جنت ہے، اس لیے زندگی میں کم سے کم ایک بار ہر کسی کو وادی کشمیر کی سیر کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آکر ان کا من نہیں بھرا، اس لیے وہ میٹھی اور حسین یادوں کے ساتھ لوٹ جائیں گے اور اس امید کے ساتھ کہ وہ گرمیوں میں دوبارہ کشمیر کی سیر پر آجائیں گے۔