اننت ناگ: جنوبی کشمیر میں اننت ناگ ضلع کے اندو، شانگس علاقے میں کالے رنگ کے ایک ریچھ کو محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے پکڑنے میں کامیابی حاصل کر لیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ’’انسانی بستی کے نزدیک ایک ریچھ کو دیکھے جانے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد رینج آفس اچھہ بل کے ماہرین کی ایک ٹیم کو علاقے میں بھیجا گیا۔‘‘ Wildlife Captures Black Bear in Anantnag, Transfers it to Deksum Wildlife Sanctuary in South kashmir
انہوں نے کہا: ’’ریچھ کو پکڑنے کے لیے فوری طور کارروائی شروع کر دی گئی اور اس دوران علاقے میں ایک جال بچھایا گیا۔‘‘ عہدیدار نے مزید کہا کہ کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد ریچھ کو پکڑ لیا گیا اور اس کام کے دوران نہ ریچھ کو اور نہ ہی وائلڈ لائف کے کسی بھی اہلکار کو کوئی چوٹ آئی۔ انچارج کنٹرول روم، اچھہ بل، ارشاد علی نے بتایا کہ ’’محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے ریچھ کو پکڑ کر علاقے میں بڑے سانحے کو ٹالا‘‘ ہے۔Black Bear Captured in Shangas Anantnag
علاقے کے باشندوں نے محکمہ وائلڈ لائف، ساؤتھ ڈویژن، کی ستائش کی۔ ادھر، محکمہ وائلڈ لائف کے ذمہ دارا نے کہا کہ لوازمات کی تکمیل کے بعد پکڑے گئے ریچھ کو ڈکسم وائلڈ لائف سینکچری منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: Black Bear in Sonamarg Area: سونمرگ میں دیر رات ریچھ دیکھا گیا