وادی میں گزشتہ چار روز سے وقفہ وقفہ سے ہوئی شدید برفباری کے بعد آج یعنی جمعرات کو موسم میں بہتری آئی۔ دیگر کئی اضلاع کے ساتھ ساتھ اننت ناگ میں آج دوپہر بعد مطلع صاف ہونے لگا اور ہلکی دھوپ کھلنے لگی۔ جس کے بعد لوگوں نے راحت کی سانس لی۔
ادھر انتظامیہ کی جانب سے متعدد علاقوں میں رابطہ سڑکوں سے برف ہٹائی گئی جس کے بعد کچھ حد تک سڑک رابطہ بحال ہوگیا۔
موسم میں تبدیلی آتے ہی لوگ اپنے گھروں سے باہر آنا شروع ہوگئے اور سڑکوں پر نجی گاڑیوں کی آمدورفت بھی دیکھنے کو ملی۔ تاہم مطلع صاف ہونے سے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے ہونے کے آثار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: درماندہ سیاحوں کی مدد کے لئے سیاحت سے جڑے لوگ پیش پیش
خیال رہے کہ وادی میں گزشتہ کئی روز سے برفباری کی وجہ سے جموں و سرینگر قومی شاہراہ بند تھا جس کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔ اسی دوران وادی کی سیر کرنے آئے سیاح بھی بھی بڑی تعداد میں پھنس گئے تھے جن کی ہوٹل اور ہاؤس بوٹ مالکان نے مدد کی۔