جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع اننت ناگ کے دردپورہ، کھرم علاقے کے باشندوں نے بور ویل کے ساتھ ساتھ قدیم ’’ریجنل واٹر سپلائی‘‘ Regional Water Supply Scheme اسکیم کو بھی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے دردپورہ، کھرم کے باشندوں نے کہا کہ رواں برس علاقے میں بور ویل کی تعمیر کا کام مکمل کرکے بورویل کا پانی علاقے میں سپلائی کیا گیاBorewell Not enough for Dense Population۔ تاہم، ان کے مطابق، بور ویل شروع کیے جانے کے ساتھ ہی قدیم سپلائی اسکیم کو منقطع کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بور ویل سے قبل علاقے میں ’’ریجنل واٹر سپلائی‘‘ نام کی اسکیم کے تحت پینے کا پانی فراہم کیا جاتا تھا جو کثیر آبادی کے لیے ناکافی تھا Water Scarcity in Khiram، جس کے پیش نظر علاقے میں بور ویل کو منظوری دے دی گئی۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ بور ویل شروع کیے جانے کے ساتھ ہی ’’ریجنل واٹر سپلائی‘‘ کو بند کر دیا گیا جو ان کے مطابق کثیر آبادی کے لیے صریح نا انصافی ہے۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا: ’’گنجان آبادی والے علاقے میں ایک بور ویل ناکافی ہے، بورویل کبھی بھی بند ہو سکتا ہے، تکنیکی خرابی یا بجلی سپلائی بند ہونے سے کثیر آبادی پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محرم ہو سکتی ہے۔‘‘
مقامی باشندوں نے بورویل کے ساتھ ساتھ علاقہ میں ریجنل سپلائی بحال کیے جانے کی مانگ کی۔
اس حوالے سے محکمہ جل شکتی کے جونئر انجینئر نذیر احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’ریجنل واٹر سپلائی کے ذریعے کئی علاقوں کو پانی سپلائی کیا جاتا تھا۔ جن میں کھڈپورہ، درپورہ، ڈگجی پورہ، ٹنگ ہارڈ سمیت دیگر کئی علاقے شال ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ جب سے محکمہ جل شکتی نے کھڈپورہ اور درپورہ میں بورویل اسکیمیں متارف کرائیں جس کے بعد ریجنل واٹر سپلائی کا پانی ان علاقوں کو فراہم کیا جانے لگا جہاں لوگوں کو پانی کے پانی کی شدید قلت تھی۔