ETV Bharat / state

کوکرناگ میں پانی کا شدید بحران

author img

By

Published : Aug 26, 2020, 6:00 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اندرون کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے سردیوں کے ایام میں انہیں برف پگھلا کر اپنے اہل و عیال کی پیاس بجھانی پڑتی ہے۔ یہاں پانی حاصل کرنا کوئی جنگ جیتنے سے کم نہیں ہے۔

کوکرناگ میں پانی کا بحران
کوکرناگ میں پانی کا بحران

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ جسے 'کوکرناگ' اس لئے بھی کہتے ہیں، کیونکہ یہاں بے شمار چشمے ہیں۔ جنہیں یہاں کے مقامی لوگ اپنی روز مرہ کی زندگی میں استعمال میں لاتے ہیں۔ لیکن رواں برس شدت کی گرمی سے مقامی چشموں کے ساتھ ساتھ ندی نالے بھی سوکھ چکے ہیں۔ اس طرح کی جھلسا دینے والی گرمی نے کوکرناگ کے دور دراز پہاڑیوں میں رہایش پزیر لوگوں کو پانی کی بوند بوند کے لئے محتاج کر دیا ہے۔ یہاں کے لوگوں کو روز ٹھوکریں کھا کر بڑی مشکل سے پانی کی ایک مٹکی دستیاب ہوتی ہے۔

اندرون ساگم کے لوگ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے کئی دہایوں سے مشکلات سے دوچار ہیں۔ اگرچہ پانی کو انسان کی سب سے بڑی اور اہم ضرورتوں میں تصوّر کیا جاتا ہے، تاہم کوکرناگ حلقہ کے کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جنہیں پانی حاصل کرنے کے لئے ہر روز ایک نئی جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔

کوکرناگ میں پانی کا بحران
مقامی خواتین کو پانچ کلومیٹر کی پہاڑی سڑک کو طے کرنے کے بعد پانی حاصل کرنا پڑتا ہے۔ مقامی عورتوں کا کہنا ہے کہ پانی کے مٹکیاں سِر پر اٹھانے سے وہ کئی امراض میں مبتلا ہو چکی ہیں۔

اگرچہ محکمہ جل شکتی مقامی علاقہ کے رہایش پزیر لوگوں کے لئے ہفتہ میں ایک بار پانی کا ٹینکر مہیا کرتا ہے، تاہم پانی کا ایک ٹینکر مقامی علاقہ کے لئے کم کافی نہیں ہے۔ اور مقامی لوگ حاصل کرنے کے لئے دور دراز علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے جب یہ معاملہ محکمہ جل شکتی کے اسسٹنٹ ایگزیکیوٹیو انجینئر کی نوٹس میں لانا چاہا تو وہ اپنے دفتر میں موجود نہیں تھے، اور جب نمائندہ نے مذکورہ آفیسر سے فون پر رابطہ کرنا چاہا، تو انہوں نے فون اٹھانے کی زحمت نہیں کی۔ اس ضمن میں مقامی عوام نے لیفٹننٹ گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.