اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو شاہ آباد میں مبینہ طور آلودہ پانی پینے سے سینکڑوں افراد بیمار ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہلڑ شاہ آباد علاقے میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب یہاں کے سینکڑوں لوگوں کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی۔ Contaminating Water in Dooru
مقامی لوگوں کے مطابق آلودہ پانی کے استعمال سے علاقہ کے لوگ دست قے کی بیماری میں مبتلا ہوگئے۔ لوگوں کے مطابق محکمہ جل شکی کی جانب سے علاقہ کو آلودہ فراہم کیا گیا جس کی وجہ سے علاقہ میں بیماری پھوٹ پڑی۔ Dooru Villagers fell ill After Taking Contaminating water
وہیں محکمہ جل شکتی کا کہنا ہے کہ علاقہ کو سپلائی ہونے والی ٹینکی کی کچھ روز قبل صفائی کی تھی، ممکن ہے کہ کچھ اثر رہ گیا ہو جس کی وجہ سے یہاں کے لوگ پڑ گئے ہوں۔ انہوں نے انتطامیہ سے پانی کی ٹینکی کے لیے چھیت مہیا کرنے کی اپیل کی تاکہ آئندہ وقت اس ٹینکی میں کوئی چیز نہ گرے جس سے پانی آلودہ ہو۔
بیماری پھیلتے ہی طبی عملہ متحرک ہوگیا اور بیمار افراد کو طبی امداد فراہم کیا۔ زونل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نثار احمد کا کہنا ہے کہ غالباً بیماری پھوٹنے کی وجہ آلودہ پانی ہے۔ انہوں نے کہا اب تک 210 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے تاہم گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:
وہیں ایگزیگٹو انجینئر جل شکتی قاضی گنص ذوالفقار احمد ملک کا کہنا ہے کہ پانی کے نمونے حاصل کیے گئے تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق پانی صحح ہے۔ تاہم اس کے باوجود بھی محکمہ لوگوں کے صحت کا خیال رکھتے ہوئے اہم اقدامات اٹھا رہے ہیں۔