ETV Bharat / state

لارنو کوکرناگ میں حضرت سعید شاہ عبدالمجید کا عرس منایا گیا - ریش وئیر کشمیر

عرس کے موقعے پر حضرت سعید شاہ عبدالمجید کی زیارت پر ختمات المعظمات کی روح پرور محفلوں کا انعقاد کیا گیا ہے ،جہاں آس پاس علاقوں کے لوگوں نے شرکت کی اور فیضیاب ہوئے۔Urs Hazrat Syed Shah Abdul Majeed

لانو کوکرناگ میں حضرت سعید شاہ عبدالمجید کا عرس منایا گیا
لارنو کوکرناگ میں حضرت سعید شاہ عبدالمجید کا عرس منایا گیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 27, 2023, 5:28 PM IST

Updated : Nov 27, 2023, 8:29 PM IST

لارنو کوکرناگ میں حضرت سعید شاہ عبدالمجید کا عرس منایا گیا

اننت ناگ: یوں تو وادی کشمیر کے تقریباً ہر ضلع میں کہیں نہ کہیں کوئی بزرگ، ولی کامل مدفون ہے، جنہوں نے دین اسلام کی سربلندی کی خاطر اپنے آپ کو وقف کیا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ وادی کو "ریش وائر" کا لقب حاصل ہوا ہے۔

اگرچہ اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ حلقہ میں کئی نامور اولیاء کاملین اور بزرگان دین مدفون ہیں، تاہم اپنے دور میں ہر ایک ولی کامل کی یہی کوشش رہی ہے کہ وہ دین کی سربلندی کے لئے اپنے خدمات انجام دیں۔ ان ہی ولیوں میں حضرت سعید شاہ عبدالمجید شامل ہے۔ اس ولی کامل نے دین اسلام کی دعوت کو عام کرنے کے غرض سے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں کا رخ کیا اور دین کو پھیلانے کی کوشش کی۔

ان بزرگان دین کے آستانوں پر عقیدت مند اپنے مرادیں لیکر آتے ہے اور یہاں فیضیاب ہوکر جاتے ہے۔ان استانوں پر عقیدتمند عرس مناتے ہے۔عرس کے دوران وادی کشمیر کے طول و عرض سے لوگ ان زیارتوں پر آتے ہیں جبکہ اس موقعہ پر ختمات المعظمات کی روح پرور محفلوں کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔عرس کے موقعے پر عقیدتمد ان زیارتوں پر چائے میٹھائی کے ساتھ ساتھ "طہری" بھی لاتے ہیں اور لوگ تبرُّکً کے طور پر ان چیزوں کو اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔

ظائرین کے مطابق نبوک لارنو ایک ایسی جگہ ہے جہاں حضرت سعید شاہ عبدالمجید نے قیام کیا جو کہ بغداد سے وادی وارد ہوئے تھے۔ عقیدت مندوں کے مطابق اس بزرگ دین نے جس طرح سے دین کی خدمت کی اس کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جا سکتا اور انہیں عزت و احترام دینے کے غرض سے عرس منایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

پیران پیرؒ کے عرس کے موقع پر خانیار میں تبرکات کی نشاندہی

واضح رہے وادی کشمیر کو "پیر وائر" کا لقب اسی لئے حاصل ہوا ہے کیونکہ یہاں جگہ جگہ پر بزرگان دین کے مقبرے موجود ہے, جنہوں نے دین کے تئین بے لوث خدمات انجام دی۔

Last Updated : Nov 27, 2023, 8:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.