جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ علاقے میں سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن کے قبضہ سے نقدی اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے اننت ناگ ضلع کے تحصیل بجبہاڑہ میں دو الگ الگ مقامات سے لشکر طیبہ سے وابستہ عسکریت پسندوں کے دو معاون کو گرفتار کیا، جن کی شناخت شیتی پورہ بجبہاڑہ کے رہنے والے توصیف احمد بٹ ولد مشتاق احمد بٹ اور آرونی علاقہ سے تعلق رکھنے والے ابرار الحق کٹو مشتاق احمد کٹو ولد کے طور پر ہوئی ہے۔
-
J&K | Anantnag Police arrested two LeT militant associates along with arms & ammunition in the Bijbhera area of Anantnag district. Police recovered Rs One lakh, 12 AK 47 rounds & a grenade from their possession. Case registered at Bijbehara police station: Anantnag Police
— ANI (@ANI) June 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">J&K | Anantnag Police arrested two LeT militant associates along with arms & ammunition in the Bijbhera area of Anantnag district. Police recovered Rs One lakh, 12 AK 47 rounds & a grenade from their possession. Case registered at Bijbehara police station: Anantnag Police
— ANI (@ANI) June 22, 2023J&K | Anantnag Police arrested two LeT militant associates along with arms & ammunition in the Bijbhera area of Anantnag district. Police recovered Rs One lakh, 12 AK 47 rounds & a grenade from their possession. Case registered at Bijbehara police station: Anantnag Police
— ANI (@ANI) June 22, 2023
ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کے معاون دونوں گرفتار شدہ افراد کے قبضے سے ایک لاکھ روپے نقد، 12 اے کے 47 راؤنڈ اور ایک دستی بم برآمد ہوا ہے۔ بیجبہاڑہ پولیس اسٹیشن میں اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جس میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: کپوارہ میں عسکریت پسندوں کے دو معاون گرفتار
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں فوج اور سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں عسکریت پسندوں اور ان کے معاونین کو اکثر و بیشتر گرفتار کیا جاتا ہے۔ اور ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا جاتا ہے۔ چند دن قبل ہی جموں میں سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگایا اور وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا تھا۔ فوج کے مطابق وادی کشمیر میں عسکری کاروائیوں میں نمایاں حد تک کمی واقع ہوئی ہے، فوج نے کہا کہ وہ عسکریت پسندوں سے نمٹنے کے لئے ہر لحاظ سے تیار ہیں۔