تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی ایک مصدقہ اطلاع کی بنا پر جموں کشمیر پولیس اور فوج نے سمتھن علاقے کا محاصرہ کیا۔ اس دوران وہاں پر پناہ لیے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز کی جانب گولیاں چلائیں۔ فورسز کی جوابی کاروائی کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوا۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں دو سے تین عسکریت پسند موجود ہیں۔ فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ وسیع کیا ہے اور علاقے کو پوری طرح سے سیل کر دیا گیا ہے۔ وہی علاقے میں موئیبل انٹرنیٹ خدمات بند کر دی گئی ہے۔
ادھر شوپیاں کے ہدی پورہ میں بھی انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر فورسز نے ضلع کے ہتی پورہ علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کاوائی شروع کر دی۔ تلاشی مہم کے دوران چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوا۔ دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بجبہاڑہ کے سمتھن علاقے اور شوپیاں کے ہدی پورہ علاقے میں انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز کاروائی میں مصروف ہیں۔