ETV Bharat / state

Drug Peddlers Arrested in srinagar: سرینگر میں دو افراد منشیات سمیت گرفتار - سرینگر پولیس اہم خبر

سرینگر پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بربرشاہ سرینگر سے دو افراد کو ایک کلو چرس جیسی منشیات سمیت گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ Drug Peddlers Arrested in srinagar

two-drug-peddlers-arrested-with-1-kg-charas-in-srinagar
سرینگر میں دو افراد منشیات سمیت گرفتار
author img

By

Published : May 30, 2022, 6:17 PM IST

سرینگر: معاشرے سے منشیات کی وبا کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے سرینگر پولیس نے پیر کے روز دو افراد کو گرفتار کر کے ان کی تحویل سے ایک کلو چرس بر آمد کیا ہے۔Drug Peddlers Arrested in srinagar

two-drug-peddlers-arrested-with-1-kg-charas-in-srinagar
سرینگر میں دو افراد منشیات سمیت گرفتار

پولیس کے ایک ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن کرالہ کھڈ کو ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ غلام حسن بٹ ولد عبدالرحیم بٹ ساکن میر گنڈ بجبہاڑہ نام کا ایک منشیات فروش اپنے ایک اور ساتھی سرتاج احمد گنائی ولد غلام محمد گنائی ساکن بجبہاڑہ کے ساتھ ایک لوڈ کریئر میں کچھ ممنوعہ شے لے کر ایس پی کالج روڈ سے بربر شاہ کی طرف آ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک پارٹی نے بربرشاہ پر ناکہ لگا دیا اور مذکورہ لوڈ کریئر کو روک کر اس کی تلاشی لینی شروع کی۔ بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران لوڈ کیرئر سے مذکورہ بالا افراد کی تحویل سے ایک کلو چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد کو گرفتار کیا گیا اور اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.