ETV Bharat / state

Tulhad Residents Demand: تلہاڑ عیشمقام کے باشندوں کا میونسپل کمیٹی کے ساتھ ڈی نوٹیفائی کرنے کا مطالبہ - ضلع اننت ناگ

میونسپل کمیٹی عیشمقام Municipal Committee Aishmuqam کے صدر نے بتایا کہ تلہاڑ کے باشندوں کی دیرینہ مانگ کے پیش نظر انتظامیہ نے ایک کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی نے علاقے کا دورہ کرکے لوگوں کے مطالبات سنے اور عنقریب ہی ایک مفصل رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کرے گی جو تلہاڑ کو ڈی نوٹیفائی کرنے Tulhad Residents Demand Separation From MC Aishmuqamیا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ لیں گے۔

تلہاڑ عیشمقام کے باشندے میونسپل کمیٹی کے ساتھ ڈی نوٹیفائ کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Feb 2, 2022, 3:10 PM IST

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے تلہاڑ، عیشمقام کے باشندوں نے علاقہ تلہاڑ علاقے کو میونسپل کمیٹی عیشمقام سے علیٰحدہ کرنے کا مطالبہ Tulhad Residents Demand Separation From MC Aishmuqam کیا ہے۔

تلہاڑ عیشمقام کے باشندے میونسپل کمیٹی کے ساتھ ڈی نوٹیفائ کرنے کا مطالبہ

تلہاڑ علاقے کے باشندوں کی دیرینہ مانگ کے پیش نظر انتظامیہ نے اس ضمن میں ایک کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی نے علاقے کا دورہ کرکے عوام سے اس ضمن میں گفت و شنید کی۔

تہلاڑ کے باشندوں نے اپنے خدشات و مطالبات سے کمیٹی Municipal Committee Aishmuqam کو آگاہ کیا۔

مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ تلہاڑ، علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے اور کسی بھی لحاظ سے علاقہ ’’ٹاؤن‘‘ کہلانے کا مستحق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں رہائش پذیر بیشتر لوگ کھیتی باڑی یا یومیہ اجرت پر کام کرکے نان شبینہ کا انتظام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاک ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منریگا اسکیم کے تحت علاقے میں مختلف ترقیاتی کام انجام دیے جانے سے علاقے میں تعمیر و ترقی کے علاوہ لوگوں کو روزگار کے مواقع پر بھی حاصل ہو رہے تھے۔

تاہم ان کے مطابق، تہلاڑ علاقے کو میونسپل کمیٹی کے ساتھ منسلک کیے جانے سے اس طرح کی اسکیمز علاقے میں متعارف نہیں کرائی جا رہی ہیں، جس کے باعث انہیں محنت مزدوری کے لیے دیگر علاقوں اور قصبوں کا رخ اختیار کرنا پڑ رہا ہے۔

میونسپل کمیٹی عیشمقام Municipal Committee Aishmuqam کے صدر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کئی برسوں سے تہلاڑ کے باشندوں کی دیرینہ مانگ کے پیش نظر انتظامیہ نے ایک کمیٹی تشکیل دی۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی جانب سے لوگوں کے مطالبات سننے کے بعد ایک رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جائے گی جو تلہاڑ کو ڈی نوٹیفائی کرنے Tulhad Residents Demand Separation From MC Aishmuqamیا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ لیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.