ETV Bharat / state

Tributes to Abdul Gani Shah Veeri نیشنل کانفرنس کے رہنما عبدالغنی شاہ ویری کو خراج عقیدت

author img

By

Published : Apr 23, 2023, 9:22 AM IST

نیشنل کانفرنس کے رہنما عبدالغنی شاہ ویری کی آٹھویں برسی کے موقع پر پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

خراج عقیدت
خراج عقیدت
خراج عقیدت

اننت ناگ: نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما مرحوم حاجی عبدالغنی ویری کو انکی آٹھویں برسی کے موقع پر انکے فرزند اور اپنی پارٹی کے سینئر رہنما طارق شاہ ویرے اور اپنی پارٹی ایڈیشنل جنرل سکریٹری ہلال احمد شاہ نے اپنے کارکنان کے ہمراہ ان کے مقبرے پر خراج عقیدت پیش کی۔ اس موقع پر طارق شاہ ویری نےانکے مقبرے پر حاضری دی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی۔

اس موقع پر طارق ویرے نے کہا کہ مرحوم نے سیاست کو عبادت سمجھا تھا اور وہ تمام عمر لوگوں کی خدمت کے لئے ہمیشہ پر عزم رہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس بات کی بھرپور کوشش کریں گے کہ وہ انکےنقش قدم پر چلیں گےاور بیجبہاڈہ کے عوام کا خادم بن کر حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے لوگوں کی امیدوں پر کھرا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے۔

واضح رہے کہ عبد الغنی ویری کی آٹھویں برسی کے موقع پر نیشنل کانفرنس کے صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، سابق وزیر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال، ناصر اسلم وانی، ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی، سکینہ ایتو سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے کھنہ بل، اننت ناگ میں ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور ویری کی سیاسی خدمات کو یاد کیا۔

مزید پڑھیں:NC Leader Anniversary: عبد الغنی ویری کی آٹھویں برسی پر اننت ناگ میں تقریب
اس موقع پر پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ ’’عبد الغنی ویری سیاست کو عبادت سمجھتے تھے اسی لیے وہ بلا تفریق رنگ و نسل سبھی عمر کے افراد کے خدمت گزار رہے۔ اور ان کے کام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.