وادی کے معروف صحافی، شاعر اور قلمکار مرحوم محمد مقبول ویرے کی پہلی برسی پر اننت ناگ ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور مراز ادبی سنگم کے اشتراک سے اننت ناگ کے وومنز ڈگری کالج میں ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحافی، ادباء، سماجی اور سیاسی افراد نے شرکت کرکے مقبول ویرے کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر مقررین نے مرحوم مقبول ویرے کی صحافت اور کشمیری و اردو ادب کے تئیں خدمات کو یاد کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اننت ناگ ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے مرحوم مقبول ویرے کو بابائے صحافت کے اعزاز سے بھی نوازا گیا، بعد ازاں مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں متعدد سرکردہ شعراء کے علاؤہ نوجوان شعراء نے اپنے شعری کلام پیش کیے، اور ویرے کو خراج عقیدت پیش کیا، اس موقع پر صحافت و ادب کے مشن کی آبیاری کے لیے عزم مصمم کیا گیا۔