ETV Bharat / state

پہلگام: ایک سال قبل ٹرانسفارمر نصب کیا گیا، تاہم بجلی ابھی تک نہیں آئی - طلبہ کو شدید مشکلات

جنوبی کشمیر کے حسن نور، پہلگام علاقے میں سو سے زیادہ خاندان کے لیے نصب کیا گیا 100 کلوواٹ کا ٹرانسفارمر آئے روز خراب ہو جاتا ہے۔ اس کے سبب علاقے میں لوگوں کو بجلی کی قلت کا سامنا ہے۔

پہلگام: ایک سال قبل ٹرانسفارمر نصب کیا گیا، تاہم بجلی ابھی تک نہیں آئی

author img

By

Published : Mar 25, 2021, 7:36 PM IST

تقریباً ایک سال قبل ضلع اننت ناگ کے حسن نور، پہلگام علاقے میں بجلی ٹرانسفارمر نصب کیا گیا تاہم اسے ابھی تک فعال نہیں بنایا گیا۔ اس کی وجہ سے علاقے میں بجلی کی سپلائی متاثر ہونے کے سبب لوگوں کا مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پہلگام: ایک سال قبل ٹرانسفارمر نصب کیا گیا، تاہم بجلی ابھی تک نہیں آئی

مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں نیا ٹرانسفامر نصب کیے جانے کے بعد نجی کمپنی نے ’’فنڈس واگزار نہ کیے جانے‘‘ کے سبب کام کو روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے نصب کیے گئے جدید ٹرانسفارمر کو فعال بنانے کی اپیل کی۔ تاہم اس جانب سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے حسن نور، پہلگام کے باشندوں نے بتایا کہ علاقے میں ٹرانسفارمر نصب کرنے کے بعد ضلع میں دو ترقیاتی کمشنروں (ڈی سی) کا تبادلہ کیا گیا۔ سبھی کمشنروں نے ان سے بجلی کی جلد فراہمی کا وعدہ کیا جو آج تک وفا نہ ہو سکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی بل کی باقاعدہ ادائیگی کے باوجودد انہیں بجلی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بار بار بجلی منقطع ہونے سے لوگوں خاص طور پر طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے نصب کیے گئے جدید ٹرانسفارمر کو فعال بنائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے لوگوں کو بجلی جیسی بنیادی ضرورت فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.