جموں و کشمیر کے پاری بل ترال میں بجلی کی ابتر صورتحال سے عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ متعلقہ محکمہ سے متعدد بار شکایت کرنے کے باوجود محکمہ اس طرف توجہ نہیں دے رہا ہے۔ جس کی وجہ سے عوامی حلقوں میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ Non Availability Of Electricity In Tral
یہ بھی پڑھیں: کوکرناگ: بجلی کی ابتر صورتحال سے عوام پریشان
تفصیلات کے مطابق ترال ٹاؤن سے محض ڈیڑھ کلومیٹر دور پاری بل کے گاؤں میں بجلی کی ابتر صورتحال ہے اور جگہ جگہ بوسیدہ بجلی کھمبوں اور زمین کے نزدیک لٹکی تاروں سے حادثات کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ گاؤں میں بجلی کا نظام ناقص ہے، جبکہ پورے گاؤں کے لیے محض ایک 63 کلو واٹ کا ٹرانسفارمر نصب کیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے حکومت اور انتظامیہ سے اس طرف توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔Non Availability Of Electricity In Tral