ETV Bharat / state

اننت ناگ: برف نہ ہٹانے سے ٹریفک جام، عوام کو مشکلات - ٹریفک کی نقل و حمل متاثر

ضلع اننت نا گ میں سڑکوں کے کنارے برف کے انبار لگنے سے عوام کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سڑکوں کے کنارے برف نہ ہٹانے سے ٹریفک جام، عوام کو مشکلات

author img

By

Published : Jan 8, 2021, 5:46 PM IST

وادی کشمیر میں چار روز تک وقفہ وقفہ سے ہوئی شدید برفباری کے بعد زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی تھی، جمعرات کے روز برفباری کا سلسلہ تھم گیا جس کے بعد معمولات زندگی کچھ حد تک بحال ہو گئی۔

اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے ضلع اننت ناگ کی مختلف سڑکوں سے برف ہٹائی گئی۔ تاہم سڑکوں کے کنارے برف کے انبار جمع ہونے سے ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہو گئی ہے جس کے سبب ضلع اننت ناگ کے زرپارہ، بجبہاڑہ و دیگر کئی مقامات پر شدید ٹریفک جام کے مناظر دیکھے گئے۔

سڑکوں کے کنارے برف نہ ہٹانے سے ٹریفک جام، عوام کو مشکلات

ٹریفک جام کے سبب عام لوگوں، خاص کر مسافروں کو عبورو مرور میں کافی دشواریوں کا سامنا ہے۔

ٹریفک جام کے سبب مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں منٹوں کے بجائے گھنٹوں لگ رہے ہیں۔ وہیں خاص کر بیماروں کو ہسپتال لے جانے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اننت ناگ کے عوام نے متعلقہ حکام سے سڑکوں سے مکمل طور برف ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.