ETV Bharat / state

Urs of Baba Sakhi Zainuddin اننت ناگ کے عیش مقام میں روایتی زول کا اہتمام

author img

By

Published : Apr 6, 2023, 2:04 PM IST

وادیٔ کشمیر کو رشی منیوں کی سرزمین کہا جاتا ہے۔ یہاں پر موجود بلند پایہ بزرگوں کی درگاہیں و عبادت گاہیں دور حاضر میں بھی عالم انسانیت کے لئے ایک زندہ مثال ہیں۔ سخی زین الدین ولی (رح) کی درگاہ بھی ایسی ہی درگاہوں میں شمار ہوتی ہے جو ضلع اننت ناگ کے عیشمقام علاقے میں ایک پہاڑی پر واقع ہے۔

عقیدت مند
عقیدت مند

عقیدت مند

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے عیش مقام علاقہ میں بابا سخی زین الدین ولی رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس پاک بڑے عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ عرس کے دوران وادی کے مختلف علاقوں سے آئے ہزاروں عقیدت مندوں نے درگاہ پر حاضری دی کر منتیں مانگی اور صدیوں سے چلے آرہے روایتی زول میں حصہ لے کر ولی کامل کے تیئں اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ وادیٔ کشمیر کو ریشی منیوں کی سرزمین کہا جاتا ہے ۔یہاں پر موجود بلند پایہ بزرگوں کی درگاہیں و عبادت گاہیں دور حاضر میں بھی عالم انسانیت کے لئے ایک زندہ مثال ہیں۔ ایسے ہی درگاہوں میں سخی زین الدین ولی (رح) کی درگاہ کا بھی شمار ہوتا ہے جو ضلع اننت ناگ کے عیشمقام علاقے میں ایک پہاڑی پر واقع ہے۔
مزید پڑھیں:عرس پر گھروں میں روایتی چراغاں کا اہتمام
وہیں اس درگاہ پر صدیوں سے چلے آرہے روایتی زول میں ہزاروں لوگوں کی شرکت اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ لوگ آج بھی مسلسل ولی کاملوں کی تعلیمات پر عمل پیرا ہیں۔ کووڈ19 کی وجہ سے گزشتہ دو برسوں سے روایتی زول کو منسوخ کیا گیا تھا، تاہم رواں برس بڑے عقیدے اور جوش و جذبہ کے ساتھ عقیدت مندوں نے زول میں شرکت کی، عقیدت مندوں نے درگاہ کے صحن میں مشعل جلا کر ولی کامل کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا، وہیں درگاہ کے متصل آباد مکینوں نے اپنے گھروں میں چراغ اور شمع جلا کر پورے علاقہ کو چراغاں کیا.. اس موقعہ پر خاص دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ چراغاں یعنی زول کا مقصد نیکی کا بدی پر اور حق کا باطن پر فتح ہے۔اور یہ روایت امن محبت و اخوت کے پیغام کی عکاسی کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.