ETV Bharat / state

Tourists Enjoying In Kashmir اپنے سفر کو یادگار بنانے کیلئے پہلگام میں سیاحوں نے رقص کرکے سماں باندھ دیا

کشمیر میں ان دنوں روزانہ ہزاروں سیاح وادی کی سیر و تفریح کے لئے آرہے ہیں۔ سیاح معروف ڈل جھیل کے علاوہ دیگر سیاحی مقامات کی سیر کرکے لطف اندور ہوکر واپس لوٹ رہے ہے۔

tourists-enjoy-during-night-hours-in-pahalgam-and-make-their-trip-memorable
اپنے سفر کو یادگار بنانے کیلئے پہلگام میں سیاحوں نے رقص کرکے سماں باندھ دیا
author img

By

Published : Jul 20, 2023, 10:53 PM IST

اپنے سفر کو یادگار بنانے کیلئے پہلگام میں سیاحوں نے رقص کرکے سماں باندھ دیا

اننت ناگ: وادی کشمیر میں جہاں ان دنوں امرناتھ یاترا جاری ہے۔وہیں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی شدومد سے جاری ہے۔دیگر سیاحتی مقامات کی طرح شہرت یافتہ پہلگام میں ملکی مقامی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں وارد ہو رہی ہے۔سیاح پہلگام کے ،آڑو ،منی سوئٹزرلینڈ، و دیگر حسین مقامات کی سیرو تفریح سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ سیاح ان دنوں اپنے دوست و احباب اور اہل خانہ کے ہمراہ یہاں کے تفریحی مقامات پر سیرو تفریح میں مشغول نظر آرہے ہیں۔

ملک کی مختلف ریاستوں میں شدت کی گرمی چل رہی ہے،ایسے میں غیر مقامی سیاح گرمی کی تپش سے نجات حاصل کرنے کی غرض سے وادی کشمیر کا رخ کر رہے ہیں، اور یہاں پر پُر سکون لمحات گزار کر لوٹ جاتے ہیں۔ سر سبزو شاداب اور گھنے جنگلات سے گھیری وادئے پہلگام ٹھنڈے اور صاف و شفاف پانی کے جھرنوں وسط میں بہہ رہی نیلے رنگ کی دریائے لدر کی روانی نے پہلگام کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیتی ہے، یہی وجہ ہے کہ پہلگام سیاحوں کی سب سے پسندیدہ جگہ ہے۔ اس لئے سیاحوں میں بیشتر سیاح وادئے پہلگام کا انتخاب کرتے ہیں۔

سیاح دن بھر وادئے پہلگام کے دلفریب مناظر کا بھرپور مزہ لے رہے ہیں، وہیں سیاں اپنا من بھرنے کے لئے شام کے مناظر سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ان دنوں سیاح شام کے اوقات میں ہوٹلوں سے باہر آکر موسیقی کے ساتھ رقص کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Foreign Tourism in Kashmir وادی کشمیر میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ

پہلگام میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سیاحوں نے کہا کہ پہلگام ان کی سب سے پسندیدہ جگہ ہے۔پہلگام کی وادیوں میں گھومنے کے بعد ان کا من نہیں بھر رہا ہے،اس لئے وہ شام کے اوقات میں یہاں کے نظاروں کا لطف لے رہے ہیں ،تاکہ وہ یہاں پر زیادہ سے زیادہ وقت گزار کر اپنے سفر کو مزید یادگار بناتے ہیں۔ سیاحوں نے کہا کہ وہ یہاں کے مقامی لوگوں خاص کر ہوٹل والوں کی مہمان نوازی اور حُسن و سُلوک سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ وادی کے بارے میں غلط فہمی کا شکار ہیں تاہم یہاں آکر ان کی ساری غلط فہمیاں دور ہو جاتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.