ETV Bharat / state

Tourist Died in Anantnag پہلگام میں دل کا دورہ پڑنے سے گجرات کا سیاح فوت - Gujarat tourist died of cardiac arrest in Pahalgam

ضلع اننت ناگ کے پہلگام میں دل کا دورہ پڑنے سے گجرات کا ایک سیاح فوت ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ لیاقت علی دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گئے ہیں۔

Tourist Died in Anantnag
Tourist Died in Anantnag
author img

By

Published : May 7, 2023, 1:56 PM IST

اننت ناگ: پہلگام میں دل کا دورہ پڑنے سے گجرات کا سیاح فوت ہوگیا۔ جنوبی ضلع اننت ناگ کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں ریاست گجرات کا رہنے والا ایک سیاح دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گیا جس کی شناخت فتح گنج گجرات سے تعلق رکھنے والے لیاقت علی ولد محمد علی کے طور پر ہوئی ہے۔ دراصل مذکورہ سیاح پہلگام کی سیر و تفریح کے لیے آئے تھے، جس دوران وہ پائن ہوٹل پہلگام میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رکے تھے، ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کے دوران لیاقت علی کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، اور وہ بے ہوش ہوگئے، جس کے فوراً بعد انہیں ہوٹل انتظامیہ اور رشتہ دوراں نے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا۔ تاہم ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بتایا جا رہا ہے کہ لیاقت علی دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گئے ہیں۔ قانونی اور طبی لوازمات کے بعد لیاقت علی کی میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ رواں برس وادی کے دیگر سیاحتی مقامات کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں روزانہ سیاحوں کی ایک بڑی تعداد وادئے پہلگام کی قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لیے آتے ہیں، جس دوران ابھی تک دل کا دورہ پڑنے سے کئی سیاحوں کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.