ETV Bharat / state

Tourist Dies in Road accident بجبہاڑہ میں سڑک حادثہ، دو سیاح ہلاک، تین دیگر زخمی - جموں وکشمیر کی تازہ خبر

جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں ٹرک اور گاڑی کے درمیان آپسی ٹکر کے نتیجے میں دو سیاح ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے ہے۔ متوفی کی شناخت کورنا سردار اور ریتو دیوی ساکن کلکتہ کے بطور ہوئی ہے۔

tourist-dies-four-injured-in-road-accident-in-bejbehara
بجبہاڑہ میں سڑک حادثہ، خاتون سیاح ہلاک، چار دیگر زخمی
author img

By

Published : Mar 21, 2023, 5:26 PM IST

Updated : Mar 21, 2023, 10:07 PM IST

بجبہاڑہ میں سڑک حادثہ، خاتون سیاح ہلاک، چار دیگر زخمی

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں آرونی پل کے قریب آج ایک سڑک حادثے میں 35 سالہ خاتون سیاح کی موت ہوگئی جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔بعد میں ہسپتال میں ایک اور سیاح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق حادثہ آرونی پل کے قریب ٹرک اور گاڑی کے درمیان پیش آیا۔ جبکہ گاڑی میں سوار پانچ افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے خاتون کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت کرونا سردار کے طور پر ہوئی ہے جو کولکتہ کے دیال سردار کی اہلیہ ہے۔زخمیوں کی پہچان راکیش ولد رتن لال ساکن ادھمپور ، نندتا وید اور بہنو لال کے بطور کی گئی ہے۔تمام زخمیوں کو علاج و معالجے کے لیے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے، جہاں وہ زیر علاج ہے۔اسی دوران 45 سالہ ریتو دیوی نے ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔ پولیس نے معاملے کی نسبت سے کیس درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ بتادیں کہ اس سے پہلے 18 مارچ کو جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں ایک سڑک حادثہ کے دوران پانچ غیر مقامی مزدور ہلاک ہوئے جبکہ دو درجن کے قریب دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: Awantipora Road Accident اونتی پورہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کیلئے معاوضہ منظور

واضح رہے، یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر میں گذشتہ 12 برسوں کے دوران 76942 سڑک حادثے درج کیے گئے ہیں۔ ان حادثات میں 12429 افراد ہلاک جب کہ 104983 زخمی ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، سنہ 2010 سے 2022 کے آخر تک خطے میں 12000 سے زائد افراد سڑک حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

Last Updated : Mar 21, 2023, 10:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.