پہلگام: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پہلگام بایسران علاقے میں پیر کے روز ایک سیاح کی موت واقع ہوگئی۔متوفی کی شناخت تامل ناڈو کے جنارتھنم کے بطور ہوئی ہے۔ سیاح کی موت دیودار کا درخت گرنے سے ہوئی ہے۔
اس حوالے سے ایک اہلکار نے بتایا کہ تامل ناڈو کا ایک سیاح جو باسیران کی سیر کرنے کے لیے گھوڑے پر سوار تھا، اسی دوران اچانک اس پر دیودار کا درخت گر گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاح نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ متوفی کی شناخت جنارتھنم ولد گوونتھا راجالو کے بطور ہوئی ہے۔
متوفی کہ لاش کو ہی ایچ سی پہلگام کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے ،وہیں قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو اپنے علاقہ روانہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: Tourist Dies in Bijbehara حرکت قلب بند ہونے سے سیاح کی موت
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے وادی میں دوپہر کے بعد موسم میں اچانک تبدیلی آتی ہے۔ اس دوران کئی علاقوں میں موسلا سدھار بارش ہوتی ہے جبکہ کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ شدید ژالہ باری ہوتی ہے۔اس دوران ایگرکلچر اور ہاٹیکلچر صنعت میں کافی نقصان ہوا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے وادی میں 12 جون تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، انہوں نے کہا کہ تاہم اس دوران دو پہر کے بعد بارشوں کے مختصر مرحلے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔