ETV Bharat / state

Tourism Department Pahalgam: پہلگام میں سیاحت کے اسٹیک ہولڈرز کے لیے صلاحیت سازی پروگرام کا آغاز - جموں و کشمیر ٹورازم

پہلگام میں سیاحت کے اسٹیک ہولڈرز Tourism stakeholders کے لیے صلاحیت سازی کے پروگرام کا آغاز ہوا۔ اس دوران ڈائریکٹر ٹورازم نے اسٹیک ہولڈرز کو مشورہ دیا کہ اگر وہ ملک میں مسابقتی سیاحتی منڈیوں میں برتری برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں مقامی روایتی مہمان نوازی کے مطابق تجارت میں انصاف کو یقینی بنانا چاہیے۔

پہلگام میں سیاحت کے اسٹیک ہولڈرز کے لیے صلاحیت سازی پروگرام کا آغاز

author img

By

Published : Mar 16, 2022, 6:06 PM IST

پہلگام: جموں و کشمیر محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر Jammu and Kashmir Tourism Director جی ایم ایتو نے پہلگام کے سیاحت کے اسٹیک ہولڈرز کے لیے صلاحیت سازی کے پروگرام کا آغاز کیا۔ اس پروگرام کا اہتمام محکمہ سیاحت اور کشمیر یونیورسٹی نے مرکزی وزارت سیاحت کے اشتراک سے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ محکمہ کی طرف سے پہلگام کلب پارک میں یہ پہلا صلاحیت سازی کا پروگرام ہے۔ ان پروگراموں کے انعقاد کا مقصد اسٹیک ہولڈرز کو وبائی امراض کے بعد کے ماحول میں اپنا کاروبار کرتے ہوئے کورونا وبا کے مناسب پروٹوکول کے نفاذ پر رہنمائی کرنا ہے۔

پہلگام میں سیاحت کے اسٹیک ہولڈرز کے لیے صلاحیت سازی پروگرام کا آغاز

محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر جی ایم ایتو نے کہا کہ ان پروگراموں کا انعقاد اس مقصد کے ساتھ کیا جا رہا ہے کہ سیاحت کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کو کووڈ-19 پروٹوکول کے بارے میں ان کی کاروباری سرگرمیوں کے تعلق سے آگاہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس کیپسٹی بلڈنگ پروگرام کے ذریعے سیاحت کے شعبے سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ کشمیر آنے والے سیاح یہاں آکر خود کو محفوظ محسوس کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے ساتھ انٹرفیس رکھنے والے تمام اسٹیک ہولڈرز کو کووڈ-19 پروٹوکولز اور ایس او پیز پر اس صلاحیت سازی پروگرام کے ذریعے تربیت دی جائے گی۔

انہوں نے اسٹیک ہولڈرز کو مشورہ دیا کہ اگر وہ ملک میں مسابقتی سیاحتی منڈیوں میں برتری برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں مقامی روایتی مہمان نوازی کے مطابق تجارت میں انصاف کی سطح کو یقینی بنانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Tourism in Pahalgam: پہلگام کی برفیلی وادیاں سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرنے میں کامیاب

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آج کے صلاحیت سازی کے پروگرام کے ساتھ، اسٹیک ہولڈرز کو دنیا میں کہیں اور پیروی کیے جانے والے جدید ترین تجارتی طریقوں، کووِڈ کے بعد کی احتیاطی تدابیر اور روایتی شائستگی کے لحاظ سے فائدہ پہنچے گا جو اس جگہ کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.