ETV Bharat / state

اننت ناگ: اسکول کی بچیاں سیاحتی مقام گلمرگ کی سیر کے لیے روانہ - ایڈوانسڈ سکی کورسز

ڈپٹی کمشنر نے اننت ناگ نے دور افتادہ علاقوں کے بچوں کو گلمرگ سیر کے لیے روانہ کیا۔ بچوں نے گلمرگ سیاحتی مقام جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔

اننت ناگ: اسکول کی بچیاں سیاحتی مقام گلمرگ کی سیر کے لیے روانہ

author img

By

Published : Jan 10, 2021, 4:07 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ترقیاتی کمشنر کلدیپ کرشن سدھا نے آج پسماندہ و دوردراز علاقوں سے وابستہ اسکول کی لڑکیوں پر مشتمل گروپ کو (advanced ski courses) 'ایڈوانسڈ سکی کورسز' کے لیے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ روانہ کیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے لڑکیوں کے گروپ کو اننت ناگ سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، ساتھ ہی اس تعلق سے انہوں نے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اننت ناگ: اسکول کی بچیاں سیاحتی مقام گلمرگ کی سیر کے لیے روانہ

ضلع ترقیاتی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ'محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس' کی جانب سےاس طرح کے پروگراموں کا انعقاد نوجوان نسل کے لیے کافی سود مند ہوگا اور یقینی طور پر اس کے ذریعے نوجوانوں اور بچوں میں اسپورٹس کے تئیں بیداری پیدا ہوگی۔

مزید پڑھیں: کپوارہ کے دوردارز علاقوں کی سڑکیں تا حال برف سے بند

سیاحتی مقام گلمرگ روانہ کیے جانے پر بچوں میں کافی جوش و جذبہ اور خوشی دیکھنے کو ملی۔ اس موقع پر بچوں نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ' انہیں پہلی بار گلمرگ جانے کا موقع فراہم ہو رہا ہے،گلمرگ جیسے مشہور سیاحتی مقام میں جس طرح کی کھیل منعقد کیے جا رہے ہیں اس سے ہمیں کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.