ETV Bharat / state

والد کے علاج کے لیے پیسے جمع کرنے والی کمسن بچی

author img

By

Published : Mar 15, 2021, 6:16 PM IST

ضلع اننت ناگ کے فرسلن علاقے سے تعلق رکھنے والی روہی جان کی عمر محض 7 برس ہے۔ اس کمسن بچی کے کندھوں پر اپنے بیمار والد کے علاج کی ذمہ داری آ گئی ہے۔

والد کے علاج کے لیے پیسے جمع کرنے والی کمسن بچی
والد کے علاج کے لیے پیسے جمع کرنے والی کمسن بچی

دراصل روہی جان کے والد محمد یوسف کے دونوں گردے خراب ہو چکے ہیں اور ان کے علاج کے لیے لاکھوں کا خرچ ہے اور وہ یہ رقم ادا کرنے سے قاصر ہیں۔

محمد یوسف ایک جھونپڑی میں دو معصوم بچوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ گھریلو حالات ان کی کسمپرسی خود بیان کر رہے ہیں۔

ستم ظریفی یہ ہے کہ چند ماہ قبل محمد یوسف کی اہلیہ کا بھی بیماری کی حالت میں انتقال ہو گیا۔

ان کی ایک کمسن بیٹی روہی جان پہلگام کے مشہور سیاحتی مقام بے تاب وادی میں سیاحوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے کو مجبور ہے تاکہ ان کے والد کا علاج ہو سکے اور وہ اپنے والد کو چلتا پھرتا دیکھ سکے۔

گاؤں کے لوگ اگرچہ گاہے بگاہے محمد یوسف کی مدد کرتے ہیں لیکن جو مصیبت اُن پر آن پڑی ہے، اس میں ان کا مستقل ساتھ دینے والا کوئی نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.