ETV Bharat / state

TAAK Annual General Meeting پہلگام میں ٹراول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف کشمیر کی سالانہ میٹنگ منعقد - کشمیر میں سیاحت کو فروغ

سالانہ جنرل میٹنگ میں سیاحت اور ٹراول سے جڑے مختلف پہلوؤں پر گفت و شنید کی گئی اور ٹراول ایجنٹس کو درپیش مشکلات اور مطالبات کو اجاگر کیا گیا ۔

taak-15th-annual-general-meeting-held-in-pahalgam-president-and-general-secretary-elected
Etv Bharat پہلگام میں ٹراول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف کشمیر کی سالانہ میٹنگ منعقد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2023, 8:11 PM IST

پہلگام میں ٹراول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف کشمیر کی سالانہ میٹنگ منعقد

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں ٹراول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف کشمیر کی جانب سے پندرھویں سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقعہ پر ایسوسی ایشن کے سابق صدر فاروق احمد کٹھو جنرل سیکریٹری سجاد کرالیاری سمیت وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ٹور اینڈ ٹراول ایجنٹس نے شرکت کی۔
اس موقعہ پر سیاحت اور ٹراول سے جڑے مختلف پہلوؤں پر بات کی گئی اور ٹراول ایجنٹس کو درپیش مشکلات اور مطالبات کو اجاگر کیا گیا۔میٹنگ کے دوران مقررین نے ایکو ٹورازم ،ماحولیات پر گفت و شنید کی گئی اور سیاحتی مقامات پر تعمیرات کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹورازم کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ماحولیات کا خیال رکھنا لازم ملزوم ہے،اور سیاحتی مقامات پر تعمیرات کو محدود کرنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ لینڈ مافیا اور غیر قانونی طریقہ سے سیاحتی مقامات پر تعمیرات کرنے والے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جانی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:

میٹنگ کے دوران کہا گیا کہ وادی کشمیر میں سیاحت کے لئے کافی گنجائش ہے ،اس لئے ٹراول ایجنٹس کی یہی کوشش رہتی ہے کہ قدرتی نظاروں سے بھرپور سیاحتی مقامات،خاص کر آف بیٹ اور ایڈوینچر ٹورسٹ مقامات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح ان مقامات کی جانب متوجہ ہو سکیں۔

مزید پڑھیں :

اس موقعہ پر ٹراول ایجنٹس آف کشمیر کے انتخابات بھی منعقد کیے گئے جس میں ایڈوینچر ٹورازم سے وابستہ رؤف احمد ترمبو کو صدر منتخب کیا گیا جبکہ سجاد احمد کرالیاری کو ایسوسی ایشن کا جنرل سیکریٹری دوبارہ چُن لیا گیا ۔۔انہوں نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسوسی ایشن کی بقاء اور اسے نئی ڈگر پر لانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔واضح رہے کہ ٹراول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف کشمیر ہر دو برس کے بعد انتخابات منعقد کئے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.